نئی دہلی ، یکم مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) کرناٹک میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے راہل گاندھی پر حملہ کئے جانے کے بعد کانگریس نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’اب بات نامدار اور نام دار نہیں، بلکہ ایماندار کی ہوگی۔ پارٹی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم مودی رافیل، جے شاہ اور پیوش گوئل کے معاملات پر سچ بولنے کی ہمت کریں۔ دراصل وزیر اعظم نے کرناٹک میں ایک انتخابی ریلی میں کہا کہ ہم کانگریس صدر کے سامنے نہیں بیٹھ سکتے ہیں، آپ نام دار اور کام دار ہیں ۔ ہم تو اچھے کپڑے بھی نہیں پہن سکتے آپ کے سامنے کس طرح بیٹھا جائے گا۔مودی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ (راہل) جس زبان میں بھی بات کر سکیں، ہاتھ میں کاغذ لئے بغیر کرناٹک حکومت کی کامیابیاں ہی عوام کے سامنے بول دیں۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ اب بات نام دار اور کام دار کی نہیں ؛ بلکہ ایماندار کی ہوگی۔ راہل گاندھی پر بولنے کی بجائے وہ رافیل، جے شاہ، نیرومودی اور پیوش گوئل کے معاملات پر سچ بولنے کی ہمت کر یں،خاموش نہ رہیں ۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب بات نام دار ا ور کام دا/ر کی نہیں ؛ بلکہ بات ایمان دار کی ہوگی۔ اگر مودی جی ایماندار ہیں تو پھر ان مسائل پر جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جی آپ کوئی بھی زبان بولیں، ہم تیار ہیں۔ آپ آگے آئیں اور ان مسائل پر جواب دیں جو راہل گاندھی نے اٹھائے ہیں۔ اگر آپ (مودی) 15 منٹ بھی سچ نہیں بول سکتے تو کم از کم 15 سیکنڈ ہی بول دیں یہی پندرہ سکنڈسوا ارب ملک کے باشندگان کی راحت کی بات ہوگی ۔ کانگریس کی سوشل میڈیا ٹیم کے سربراہ وزیر اعظم مودی کی جیکٹ والی ایک تصویر ٹوئٹر پر پوسٹ کئے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جواب دیں کہ یہ جیکٹ 17.000 یورو کی نہیں ہے تو پھر اس کی قیمت کیا ہے ۔ لیکن یہ بھی سوال قابلِ غور ہے کہ دس لاکھ کے سوٹ پربرسراقتدار طبقہ اور ان کے حامی کیوں نہیں سوال کرتے ہیں ۔